پاکستان کی کابل میں مساجد میں ہونے والے خودکش حملوں کی شدید مذمت

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:56

پاکستان کی کابل میں مساجد میں ہونے والے خودکش حملوں کی شدید مذمت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان نے کابل میں مساجد میں ہونے والے خودکش حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ خودکش حملہ میں جاں بحق ہونے والوں کے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی شدید مذمت اور اس کی روک تھام کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ واضح رہے کہ ان خودکش حملوں میں متعدد شہری جاںبحق اور زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :