معروف پشتو شاعر تسکین مانیروال کے اعزازمیں تقریب

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء)پشتو شاعر تسکین مانیروال فطرت پرست شاعر ہیں ، ان کی شاعری میں رومانویت کے علاوہ قوم پرستی اور انسان دوستی بھی نمایاں ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار خویندے ادبی لخکر کی محکمہ ثقافت کی تعاون سے منعقدہ تقریب کرتے ہوئے نورالامین یوسفز ئی ،خال کی چیئرمین کلثوم زیب، ڈپٹی ڈائریکٹر کلچر شہباز خان، ماہر لسان و ادب اکبرہوتی، معروف شعراء عزیز مانیروال، انور مانیروال، سید ولی خیال، پاک افغان پیپلز فورم کے صدر عالمزیب خان، سماجی شخصیت کامریڈ انورزیب نے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ تسکین مانیروال نے اپنی شاعری کے ذریعے محبت، امن، انسان دوستی اور قوم پرستی کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ضلع صوابی کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔ اس موقع پر تسکین مانیروال کو خال کی طرف سے ایوارڈ بھی دیاگیا، تقریب کے آخر میں ایک مشاعرے ہوا جس میں پشاور اور دیگر اضلاع کے پشتو شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔