وائس چانسلر چترال یونیورسٹی کا این بی ایف کادورہ ، مراد علی مہمند سے ملاقات

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء)وائس چانسلر چترال یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر بادشاہ منیر نے نیشنل بٴْک فائونڈیشن پشاور کے دورے کے موقع پر ڈائریکٹر مراد علی مہمند سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بادشاہ منیر نے کہا کہ ڈائریکٹر نیشنل بٴْک فائونڈیشن اگلے مہینے چترال یونیورسٹی میں کتب میلہ منعقد کرے جس پرانہوں نے کہاکہ وہ چترال کا دورہ کریںگے اور وہاں یونیورسٹی آف چترال اور دیگر کالجز میں کتب میلوں کا انعقاد کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ان میلوں کا مقصد عوام میں کتب کلچر کو عام کرنا ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر چترال یونیورسٹی نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ یونیورسٹی طلباء کے علاوہ عام عوام کیلئے کتب میلے میں شرکت کیلئے خاص انتظام کریں۔