سکالر سلیم شاہین نے فزکس میں ایم فل کرلیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء)شعبہ فزکس پشاور یونیورسٹی کے ریسرچ سکالر سلیم شاہین نے ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر یاسین اقبال کی زیر نگرانی نینوفائبرزپرتحقیق مکمل کرکے ایم فل کرلیا‘ ان کی ایکسٹرنل ایگزامینرپاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ایپلائیڈ سائنسز اسلام آباد کے ڈاکٹر احمد خورشید تھے‘ سکالر نے شعبہ فزکس میں منعقدہ امتحانی نشست میں اپنے تھیسز کا کامیابی سے دفاع کیا۔