امید ویلفیئر کی جانب سے ناداربچیوں میں جہیز تقسیم

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:39

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء)امید ویلفیئر ٹرسٹ نے 8 غریب خاندانوں کی بچیوں میں مفت جہیز کاسامان تقسیم کیا ،اس حوالے سے تقریب چوک یادگار میں ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر شکیل احمد خان نے کہا کہ غریب و نادار افراد کی امداد کرنا ہر مسلمان کافرض ہے ،انہوں نے کہا کہ لوگوں سے صرف ایک روپیہ روزانہ جمع کیااور اللہ کی مدد سے 8 نادار بچیوں کو جہیز کا سامان فراہم کردیاہے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی خطیب مسجد مہابت خان مولانا محمد طیب نے کہا کہ معاشرے میں بہت سی بچیوں کا جہیز نہ ہونے سے گھر آباد ہونے سے رہ جاتاہے۔

انہوں نے کہاکہ امید ویلفیئر کی جانب سے غریب بچیوں کو جہیز کی فراہمی کار خیر ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ عوامغریب اور نادار لوگوں کی مدد کیلئے فلاحی تنظیموں کیساتھ تعاون کریں۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے مستحقین میں جہیز کاسامان تقسیم کیا۔