جامعہ پشاور اورہیلپنگ ہینڈ کے مابین اہم معاہدہ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:39

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) جامعہ پشاور اورہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیویلپمنٹ پاکستان کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پاگیا۔ ایک تقریب کے دوران جامعہ پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان اورہیلپنگ ہینڈ کے کنٹری ڈائریکٹر فضل الرحمان نے معاہدے پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر تاج محرم ، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی اشتیاق اللہ خان، چیئر مین سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد خان اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرمحمد ابرار بھی موجود تھے۔

معاہدہ کے تحت ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیویلپمنٹ جامعہ پشاور کے طلباء و طالبات کو انٹر ن شپ کے مواقع فراہم کریگا۔معاہدے کی مدت تین سال ہوگی تاہم دونوںاداروں کی باہمی رضامندی سے اس میں توسیع کی جاسکے گی۔

متعلقہ عنوان :