ایبٹ آباد مغل اتحاد کا اجلاس،

ایاز مغل کو رابطہ کمیٹی کا چیئرمین نامزد کر دیا گیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:39

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ایبٹ آباد مغل اتحاد کا اہم اجلاس حاجی تاج محمد مغل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ ضلع ایبٹ آباد کی مغل برادری کے چیدہ چیدہ افراد نے اجلاس میں شرکت کی اور برادری کی فلاح و بہبود کیلئے ملکر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں مقررین نے مغل اتحاد کو مضبوط بنانے کیلئے ضلع ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن کی سطح پر تنظیم سازی کی ضرورت پر زور دیا۔

مغل اتحاد جرگہ کے موقع پر ندیم مغل، یاسر تاتاری، علی مغل، سہیل مغل، نوید مغل، ولایت مغل، واحد مغل، انیس مغل، احسن مغل و ایاز مغل دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایاز مغل کو رابطہ کمیٹی مغل اتحاد کا چیئرمین نامزد کر دیا گیا اور مغل برادری کی فلاح و بہبود و ترقی کے حوالہ سے مختلف صلاح و مشورے کئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ماہ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا، مغل اتحاد کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے، آئندہ چند روز میں پورے ہزارہ ڈویژن میں مغل برادری کے اجتماع کیلئے ہنگامی بنیادوں پر دوروں کا آغاز کریں گے اور جلد مغل برادری کا گرینڈ کنونشن منعقد کیا جائے گا جس میں ہزارہ ڈویژن سے مغل برادری کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

آخر میں تمام مہمانوں نے حاجی تاج محمد مغل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مغل اتحاد کیلئے ہر قربانی دینے پر آمادگی کا اظہار کیا۔