ہری پور پولیس نے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:39

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر مختلف تھانوں کی پولیس نے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او کھلابٹ کیڈٹ چن زیب تنولی نے بمہ نفری پولیس کے چھاپہ زنی کر کے مبینہ منشیات فروش بشیر احمد ولد نذیر محمد سکنہ نیو قاضیاں کو گرفتار کر کے قبضہ سے ایک کلو دس گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کے خلاف سی این ایس اے نائن سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی عمران ولد مان اکثر سکنہ تلوکر کو گرفتار کر کے قبضہ سے 10 کلو 540 گرام چرس برآمد کر لی، فائرنگ پر پابندی کے باوجود بھی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے راجہ وجاہت ولد راجہ عنایت سکنہ محلہ کھوہ، ذوالفقار علی ولد غلام ربانی سکنہ محلہ ملک پورہ ہری پور کو گرفتار کر کے ایک پسٹل 30 بور بمعہ پانچ عدد کارتوس برآمد کر کے ان کے خلاف 3/4 فائرنگ ایکٹ پندرہ اے اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ خان پور پولیس کی کرایہ داران کی رجسٹریشن تھانہ میں نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مسلم بیگ ولد لیاقت بیگ سکنہ جولیاں، میر افضل ولد کریم داد سکنہ جولیاں کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ تھانہ بیڑ پولیس نے ہوائی فائرنگ پر شمریز خان ولد یونس خان سکنہ کلنجر اوراحسن ولد جاوید سکنہ ککوتری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ کرایہ دار کی تھانہ میں انٹری نہ ہونے پر مالک مکان مرتضیٰ ولد مطلوب سکنہ موہری پیر بخش کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :