حویلیاں کے نواحی گائوں ستوڑہ میں فائرنگ کے نتیجہ میں نوجوان جاں بحق ہو گیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:39

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) حویلیاں کے نواحی گائوں ستوڑہ میں فائرنگ کے نتیجہ میں نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ستوڑہ گائوں میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے عارف ولد لال خان کو قتل کر دیا گیا۔ وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ ناڑہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ آئے اور نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کی۔ مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ ناڑہ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :