نملی میرا سے ایبٹ آباد آنے والی کار کھائی میں گرنے سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:39

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) نملی میرا سے ایبٹ آباد آنے والی کار گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق نملی میرا میں مہران کار کھائی میں گرنے سے پٹن کا رہائشی 25 سالہ اسماعیل موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ بگنوتر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ آئے اور مقامی لوگوں کی مدد سے نعش کھائی سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔