ابوظہبی ، گاڑیوں کی مستقل رجسٹریشن جاری کرنے کی منصوبہ بندی

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:28

ابوظہبی ، گاڑیوں کی مستقل رجسٹریشن جاری کرنے کی منصوبہ بندی
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21اکتوبر 2017) ذرائع کے مطابق یکم دسمبر 2017 سے ابوظہبی گاڑیوں کی مستقل رجسٹریشن جاری کرنا شروع کر دے گا۔ ابوظہبی پولیس کے جنرل ہیڈ کواٹر نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکم دسمبر 2017 سے گاڑیوں کی مستقل رجسڑیشن جاری کرنے کا کام شروع ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اب سے گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈز پر کوئی اختتامی تاریخ نہیں رقم کی جائے گی۔ اس مستقل رجسٹریشن میں وقفے وقفے سے گاڑیوں کے تکنیکی ٹیسٹوں کے بعد خود بخود تجدید ہو جایا کرئے گی۔ ایس ایم ایس کے ذریعے گاڑیوں کے مالکان کو ایک ماہ پہلے مطلع کیا جائے گا کہ وہ گاڑیوں کی چیکنگ کراوئیں تاکہ انکی رجسٹریشن بحال ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :