معروف سیاستدان ٹومو اوکاموریا نے چیک ریپبلک میں اسلام پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:25

معروف سیاستدان  ٹومو اوکاموریا نے چیک ریپبلک میں اسلام پر پابندی کا ..
پیراگوئے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21اکتوبر 2017):چیک ریپبلک کے معروف سیاستدان ٹومیو اوکامورا نے ملک میں اسلام پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹومیو اوکامورا کو چیک ریپبلک کا معروف ترین سیاستدان مانا جاتا ہے ۔چیک رپبلک کا یہ سیاستدان اپنے اسلام مخالف بیانیے کی وجہ سے وجہ شہرت رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

حال ہی میں اس سیاستدان نے چیک رپبلک میں اسلام پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اوکامورا کا کہنا تھا کہ اسلام کا قانون شریعت پورپ کے تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتا اس لیے چیک رپبلک میں اسلام پر مکمل طور پر پابندی عائد ہونی چاہیے ۔یاد رہے کہ اسلام اسوقت یورپ میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والا سب سے بڑا مذہب بن چکا ہے جبکہ یورپ کے کچھ لوگ اس بات کو اپنے وجود کے لیے خطرہ تسلیم کرتے ہیں۔