سرگودھاڈپٹی کمشنرکی زیر صدارت اجلاس ،ْ چھ ہاؤسنگ سکیموں اور پانچ پٹرول پمپس کی ٹیکنیکل سکروٹنی کاجائزہ لیا گیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:33

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) چھ ہاؤسنگ سکیموں اور پانچ پٹرول پمپس کی ٹیکنیکل سکروٹنی کاجائزہ لیتے ہوئے ان سکیموں کی منظوری دے دی ۔اس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہاؤسنگ سکیم رائل ایونیو چک 38شمالی ‘ قرطبہ ٹاؤن فیز ٹو چک 36شمالی او رچک 40شمالی اسلام آباد روڈ ‘ حمزہ گارڈن موضع چک نمبر 40شمالی ‘ الفرید گارڈن چک نمبر 39 شمالی ‘ آئیڈیل گارڈن چک نمبر 88 شمالی اور شاہین انکلیوہاؤسنگ سکیم کی مشروط منظوری دے دی ہے جبکہ نیو سرگودہا سٹی اور رائل آرچرڈ کاکیس التوا میں رکھا گیاہے ۔

اجلاس میں پانچ پٹرول پمپس کی ٹیکنیکل سکروٹنی کرتے ہوئے ان پٹرول پمپس کو معیار پر پورا اترتے ہوئے ان کی منظوری دے دی گئی ان پٹرول پمپس میں کوالٹی نمبر 1 پٹرولیم موضع کوٹ شاہدہ شاہ پور ‘ آؤٹ ایچ پٹرولیم کمپنی چک پتری جنوبی شاہ پور ‘ پٹرول پمپ موضع ارلووالی ‘ پٹرول پمپ موضع دھریمہ اور پٹرول پمپ موضع چک نمبر 33شمالی شامل ہیں۔