تین ایڈیشنل سیشن ججز کی عدالتیں تبدیل کر دی گئیں ،نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:28

تین ایڈیشنل سیشن ججز کی عدالتیں تبدیل کر دی گئیں ،نوٹیفکیشن جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء)تین ایڈیشنل سیشن ججز کی عدالتیں تبدیل کر دی گئیں ۔ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی کے کیسز سیشن جج انوارا للہ کی عدالت میںمنتقل کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج انوار اللہ کے کیسز سیشن جج عبد الستار لنگا جبکہ سیشن جج عبد الستار لنگا کے کیسز سیشن جج محمد اشفاق کی عدالت میںمنتقل کر دئیے گئے ۔سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جبکہ سیشن ججز نے نوٹیفکیشن کے مطابق کام بھی شروع کر دیا ہے۔