چیف جسٹس ہائیکورٹ سری لنکا میں منعقدہ سارک چیف جسٹس کانفرنس میں شرکت کریں گے

سینئر ترین جج جسٹس محمد یاور علی 26اکتوبر کو قائمقام چیف جسٹس ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائینگے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:28

چیف جسٹس ہائیکورٹ سری لنکا میں منعقدہ سارک چیف جسٹس کانفرنس میں شرکت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) چیف جسٹس لاہو رہائیکوٹ جسٹس سید منصور علی شاہ سری لنکا میں منعقدہ چیف جسٹس کانفرنس میں شرکت کیلئے 26اکتوبر کو تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

صدرمملکت ممنون حسین کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد یاور علی کے قائمقام چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔جسٹس انور الحق 26اکتوبر کو جسٹس محمد یاور علی سے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گے۔

متعلقہ عنوان :