ٹورانٹو ایئرپورٹ پرپی آئی اے کے طیارے سے گاڑی ٹکراگئی‘ پرواز 16 گھنٹے تاخیر کا شکار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:08

ٹورانٹو ایئرپورٹ پرپی آئی اے کے طیارے سے گاڑی ٹکراگئی‘ پرواز 16 گھنٹے ..
ٹورانٹو (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21اکتوبر۔2017ء) کینیڈا کے ٹورانٹو ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ایک طیارے کے انجن سے گاڑی ٹکرانے سے پرواز 16 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔پی آئی اے ترجمان مشہود تاجور کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پی آئی اے کی ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 798 کے انجن سے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر طیارے میں تیل کی فراہمی کے دوران تیل بھرنے والی گاڑی ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گاڑی ٹکرانے سے طیارے کو نقصان پہنچا اور اسے ضروری مرمت کے لیے ہینگر میں پہنچا دیا گیا۔مزید بتایا گیا کہ پرواز کی روانگی میں 16 گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے جس کی وجہ سے تمام مسافروں کو ہوٹل میں رہائش فراہم کر دی گئی ہے۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی کے 798 اب ٹورنٹو سے پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 9 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔دوسری جانب گاڑی ٹکرانے کے واقعے سے متعلق ٹورانٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کو سروس فراہم کرنی والی کمپنی کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ مقامی کمپنی سے بھی وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :