پاکستان کی سرزمین ترکی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:08

پاکستان کی سرزمین ترکی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔وزیراعظم شاہدخاقان ..
استبول (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21اکتوبر۔2017ء) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان کی سرزمین ترکی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔استنبول میں پاک ترک وزرائے اعظم کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات ، باہمی تعاون کے فروغ اور آزاد تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

بن علی یلدرم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شاہد خاقان نے کہا کہ ترکی کے دوست ہمارے دوست اور دشمن ہمارے دشمن ہیں۔

دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔اس موقع پر بن علی یلدرم نے کہا کہ ترکی افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ترک وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :