کراچی‘ حساس ادارے نے جناح اسپتال انتظامیہ کو تھریٹ الرٹ جاری کردیا

دہشت گرد بارودی مواد سے ہسپتال میں تخریب کاری کرسکتے ہیں‘ سول اسپتال میں بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:19

کراچی‘ حساس ادارے نے جناح اسپتال انتظامیہ کو تھریٹ الرٹ جاری کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) حساس ادارے نے جناح اسپتال انتظامیہ کو تھریٹ الرٹ جاری کردیا، دہشت گرد بارودی مواد سے اسپتال میں تخریب کاری کرسکتے ہیں، جناح اسپتال کے ساتھ سول اسپتال میں بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔

(جاری ہے)

اسپتال انتظامیہ کو حساس ادارے کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت دہشت گردی اسپتال کے آکسیجن پلانٹ میں دھماکہ کرسکتے ہیں، ساتھ ہی جناح اسپتال کے وی آئی پی موومنٹ اور بلخصوص ڈاکڑ سیمی جمالی سمیت این آئی سی ایچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال کو نقل و حرکت مخصوص کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

جناح اسپتال پر دہشت گردی کے خدشہ کے باعث سول اسپتال اسپتال میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مریضوں کے ساتھ اسپتال کی حدود میں قیام کرنے والے تیمادورں کی جامع تلاشی لی۔جبکہ سول اسپتال کے داخلی راستوں کو بھی رکاوٹیں لگا کر عام ٹریفک کے لیے عارضی طور پربند کیاگیا۔جبکہ تھریٹ الرٹ جاری ہونے کے بعد سرکاری اسپتال میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :