ہرنائی ‘کان میں پھنسے 6 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:19

ہرنائی ‘کان میں پھنسے 6 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی
برنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) بلوچستان کی ڈسٹرکٹ ہرنائی میں کوئلے کی کان میں پھنس کر جاں بحق ہونے والے مزید پانچ مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جب کہ دو کان کنوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی ڈسٹرکٹ ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں گیارہ مزدور پھنس گئے تھے، جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو اداروں کے مطابق کارروائی کے دوران مزید پانچ مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جب کہ مزید دو کان کنوں کو نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔اس سے قبل دو مزدوروں کی لاشیں نکالی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کھودی گئی کوئلے کی دو کانوں میں گیارہ کان کن پھنس گئے تھے۔ جس کے بعد اب تک 7مزدوروں کی لاشیں اور دو مزدوروں کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔