راولپنڈی ‘کچرے کے ڈھیر سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ‘

سر پر ہتھوڑے مار کر قتل کیا گیا ْمقتولہ کی عمر 30 سال ہے اور لاش کی حالت خراب ہونے کے باعث اس کی شناخت نہیں ہوسکی ‘پولیس

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:19

راولپنڈی ‘کچرے کے ڈھیر سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ‘
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) راولپنڈی میںتھانہ ایئرپورٹ کے علاقے سے کچرے کے ڈھیر سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے ‘خاتون کو سر پر ہتھوڑے مار کر قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو تھانہ ایئر پورٹ کی حدود میں ایک کچرے کے ڈھیر پر پڑی لاش دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی ، جس نے موقع پر لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو مبینہ طور پر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اسے سر میں ہتھوڑے مار کر قتل کردیا گیا اور تھیلے میں بند کرکے کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی عمر 30 سال ہے اور لاش کی حالت خراب ہونے کے باعث اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :