ایم کیوایم نے تنظیمی خلاف ورزی پر سلمان مجاہد بلوچ کو پارٹی سے نکال دیا

مجھے کوئی نہیں نکال سکتا، ایم کیو ایم پاکستان کسی کی جاگیر نہیں ، فاروق ستارِ،کنور نوید اور کامران ٹیسوری کو مجھ سے ذاتی رنجش ہے، پریس کانفرنس میں عوام کو سچائی سے آگاہ کروں گا،سلمان مجاہد بلوچ کا بیان

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:19

ایم کیوایم نے تنظیمی خلاف ورزی پر سلمان مجاہد بلوچ کو پارٹی سے نکال ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ایم کیوایم نے تنظیمی خلاف ورزی پر سلمان مجاہد بلوچ کو پارٹی سے نکال دیاجبکہ سلمان مجاہد نے کہا ہے کہ مجھے کوئی نہیں نکال سکتا ایم کیو ایم پاکستان کسی کی جاگیر نہیں ، فاروق ستارِ،کنور نوید اور کامران ٹیسوری کو مجھ سے ذاتی رنجش ہے۔ پریس کانفرنس میں عوام کو سچائی سے آگاہ کروں گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رابطہ کمیٹی نے تنظیمی ڈسپلینری کمیٹی کی سفارش پر رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کو تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزیوں کی بنیاد پر بنیادی رکنیت سے خارج کردیا ہے، سلمان مجاہد کا اب ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔دوسری جانب سلمان مجاہد بلوچ نے کہا ہے کہ مجھے کوئی ایم کیو ایم پاکستان سے نہیں نکال سکتا ، پارٹی کسی کی جاگیر نہیں ہے۔ میں نے کون سی نظم وضبط کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فاروق ستارِ،کنور نوید اور کامران ٹیسوری کو مجھ سے ذاتی رنجش ہے۔ پریس کانفرنس میں عوام کو سچائی سے آگاہ کروں گا۔