کینیڈا ،ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے ری فیول گاڑی ٹکراگئی

ٹکر سے جہاز کو مرمت کیلئے ہینگر منتقل کردیا گیا ،پرواز 16 گھنٹے تاخیر کا شکار

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:19

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) کینیڈا میں فیولنگ کے دوران قومی ائیر لائن کے طیارے سے تیل بھرنے والی گاڑی ٹکراگئی ،گاڑی کی ٹکر سے جہاز کو نقصان پہنچا جسے مرمت کے لیے ہینگر منتقل کردیا گیا ہے،پرواز 16 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کے مطابق ٹورنٹوسے لاہور روانگی کے لیے ایئرپورٹ پرطیارے میں تیل بھرنے کے دوران ری فیول گاڑی پی کے 798 کے انجن سے ٹکراگئی۔

گاڑی کی ٹکر سے جہاز کو نقصان پہنچا جسے مرمت کے لیے ہینگر منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے باعث پی کے 798 پرواز 16 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔۔ طیارے کے مسافروں کو مقامی ہوٹل میں رہائش فراہم کردی گئی ہے اور زحمت پر ادارہ مسافروں سے معذرت خواہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنٹوایئرپورٹ پرپی آئی اے کوسروس فراہم کرنی والی کمپنی کوواقعے سے آگاہ کرکے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :