سہیل محمود کی بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات ،سشما سوراج کا پاکستان سے کلبھوشن معاملہ پر نظر ثانی کا مطالبہ

پاکستانی ہائی کمشنرد بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوال اورسیکریٹری خارجہ سے بھی چند روزمیں ملاقات کریں گے ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:16

سہیل محمود کی بھارتی وزیر خارجہ سے  ملاقات ،سشما سوراج کا پاکستان سے ..
نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) بھارت نے کلبھوشن کے معاملے پر پاکستان سے نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات پربات چیت ہوئی۔ ملاقات میں پاکستانی ہائی کمشنر سے بھارتی وزیر خارجہ نے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کے مطابق بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوال اورسیکریٹری خارجہ جے شنکر سے بھی چند روزمیں ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے عہدہ چھوڑنے کے بعد سہیل محمود نے گزشتہ ماہ چارج سنبھال لیا ہے اور پاکستانی ہائی کمشنرکی بھارت میں اعلی سطح پر یہ پہلی ملاقات ہے۔ یاد رہے پاکستانی فورسز نے بھارتی جاسوس کلبھوش یادیو کو 3 مارچ 2016کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا جس نے بھارتی ایجنٹ ہونے اور جاسوسی کا اعتراف کیا تھا جب کہ فوجی عدالت نے اسے سزائے موت کا حکم دیا ہے جس پر بھارت یہ معاملہ عالمی عدالت لے جاچکا ہے

متعلقہ عنوان :