ٹورنٹو ائیر پورٹ پر فیولنگ کے دوران گاڑی پی آئی اے کے طیارے سے ٹکرا گئی، طیارے کو نقصان

تیل بھرنے والی گاڑی تیل کی فراہمی کے دوران طیارے سے ٹکرائی۔ ترجمان پی آئی اے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 اکتوبر 2017 11:59

ٹورنٹو ائیر پورٹ پر فیولنگ کے دوران گاڑی پی آئی اے کے طیارے سے ٹکرا ..
ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اکتوبر 2017ء) : ٹورنٹو ائیر پورٹ پر فیولنگ کے دوران گاڑی پی آئی اے کے طیارے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں طیارے کو نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 798 کے انجن سے فیولنگ کے دوران گاڑی ٹکرا گئی۔ ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور نے بتایا پرواز پی کے 798 نے ٹورنٹو سے لاہور آنا تھا۔ گاڑی ٹکرانے سے پی آئی اے کے طیارے کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

طیارے کو ضروری مرمت کے لیے ہینگر میں پہنچا دیا گیا ہے۔ پرواز کی روانگی میں 16 گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے۔ تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو ہوٹل میں رہائش فراہم کر دی گئی ہے۔ پی کے 798 آج پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 9 بجے روانہ ہو گی۔ ترجمان پی آئی اے نے زحمت اور پرواز میں تاخیر پر مسافروں سے معذرت بھی طلب کی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ واقعہ سے متعلق ٹورنٹو ائیر پورٹ پر پی آئی اے کو سروس فراہم کرنے والی کمپنی کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ مقامی کمپنی سے واقعہ کی وضاحت بھی طلب کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :