سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کی وجہ پولیس کی سستی تھی، آئی جی پنجاب پولیس کا اعتراف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 21 اکتوبر 2017 11:52

سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کی وجہ پولیس کی سستی تھی، آئی جی پنجاب پولیس ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21اکتوبر 2017) : آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کی وجہ پولیس کی سستی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز نے کہا کہ 2سال سے کرکٹ ٹیموں کو بہترین سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کو اعلیٰ معیارکی سیکیورٹی فراہم کرینگے۔29اکتوبر کی سیکیورٹی کے حوالے انتظامات جاری ہیں ۔انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کا واقعہ پولیس کی سستی کی وجہ سے ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :