آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

مالاکنڈ و ہزارہ ڈویژنز، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش کا امکان

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 11:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر ہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت مٹھی اور چھور 42، لسبیلہ 41 جبکہ سبی اور تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :