شام‘عراق اور یمن کے بعد مصرخانہ جنگی کے دہانے پر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 21 اکتوبر 2017 11:49

شام‘عراق اور یمن کے بعد مصرخانہ جنگی کے دہانے پر
قاہرہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21اکتوبر۔2017ء) مشرق وسطی میں امن وامان کی صورتحال دن بدن بگڑتی جارہی ہے شام‘عراق اوریمن کے خطے کے اہم ملک مصر میں ایک بار پھر حالات خانہ جنگی کی طرف جارہے ہیں-عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مصرکے دارالحکومت قاہرہ کے قریب فوجی حکمران جنرل سلیسی کے مخالفین سے جھڑپوں میں فوج اور پولیس کے 35 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بعض حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔جھڑپیں دارالحکومت قاہرہ کے قریب الواحات کے نخلستان میں ہوئیں مصری حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ مصری حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کچھ حملہ آور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔مصری حکام کا موقف ہے کہ مصرکی فورسز کو داعش سے منسلک مصری گروہوں کی جانب سے مسلسل حملوں کا سامنا ہے۔ حملوں کے زیادہ تر واقعات صحرائے سینا میں پیش آئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :