کابل میں انٹرنیشنل فوجی ہیڈکواٹرپر راکٹ حملہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 21 اکتوبر 2017 11:49

کابل میں انٹرنیشنل فوجی ہیڈکواٹرپر راکٹ حملہ
 کابل (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21اکتوبر۔2017ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں انٹرنیشنل فوجی ہیڈ کوارٹر پر نامعلوم سمت سے 2 راکٹ داغے گئے ، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

(جاری ہے)

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق علاقے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر یہ راکٹ حملہ بتایا جارہا ہے جس میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ گزشتہ روز بھی کابل اور صوبہ غور کی مساجد میں 2 خود کش حملے کیے گئے تھے جن میں 72افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔


متعلقہ عنوان :