سیکورٹی خدشات:کراچی کے جناح اور سول ہسپتال کی سیکورٹی میں اضافہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 21 اکتوبر 2017 11:49

سیکورٹی خدشات:کراچی کے جناح اور سول ہسپتال کی سیکورٹی میں اضافہ
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21اکتوبر۔2017ء) حساس اداروں کی اطلاعات پر کراچی کے جناح ہسپتال کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد بارودی مواد سے ہسپتال میں تخریب کاری کرسکتے ہیں، جناح ہسپتال کے ساتھ سول ہسپتال میں بھی سیکورٹی سخت کردی گئی۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کو حساس ادارے کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق دہشت گردی ہسپتال کے آکسیجن پلانٹ میں دھماکہ کرسکتے ہیں، ساتھ ہی جناح ہسپتال کے وی آئی پی موومنٹ اور بل خصوص ڈاکڑ سیمی جمالی سمیت این آئی سی ایچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال کو نقل و حرکت مخصوص کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

جناح ہسپتال پر دہشت گردی کے خدشہ کے باعث سول ہسپتال میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مریضوں کے ساتھ ہسپتال کی حدود میں قیام کرنے والے تیمادورں کی جامع تلاشی لی۔ سول ہسپتال کے داخلی راستوں کو بھی رکاوٹیں لگا کر عام ٹریفک کے لیے عارضی طور پربند کیاگیاجبکہ تھریٹ الرٹ جاری ہونے کے بعد سرکاری ہسپتال میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :