جو تعلق نواز شریف اور شہباز شریف میں ہے وہ ان کے بچوں میں نہیں ہے
تازہ ترین : 1
جو تعلق نواز شریف اور شہباز شریف میں ہے وہ ان کے بچوں میں نہیں ہے

جو تعلق نواز شریف اور شہباز شریف میں ہے وہ ان کے بچوں میں نہیں ہے

نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد دونوں بھائیوں نے وہی کردار نبھایا جس کی ان کی توقع تھی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اکتوبر 2017ء): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی سہیل وڑائچ نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میں بھی اختلاف ہوتا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ جو میں دیکھتا رہا ہوں یہ دونوں بھائی بیٹھ کر اختلاف رائے پر بات کرتے تھے اور اکثر شہباز شریف کی رائے نواز شریف سے مختلف ہوتی تھی، شہباز شریف کا ماننا ہے کہ ہمیں مل کر چلنا چاہئیے ، جبکہ نواز شریف کا موقف دفاعی سیاستہی ہوتا تھا۔

اور پھر نواز شریف جو بھی فیصلہ کرتے تھے شہباز شریف اس کو ابھی تک بھی مانتے ہیں۔ جہاں ان کے بچوں کا سوال ہے تو ان کے بچوں کی آپس میں حسد بھی ہے اور اختلافات بھی ہیں کیونکہ ان کی مختلف آرا ہیں۔ یہ لوگ نواز شریف اور شہباز شریف کے رشتے کے قریب بھی نہیں ہیں کیونکہ ان کی سوچ بھی مختلف ہے، اور ان کی سوچ اور آرا مختلف ہونے کا اثر ان کی شخصیت اور سیاست پر بھی پڑتا ہے ۔

اور اس سے ان میں تضاد نظر آتا ہے۔ جہاں تک سوال یہ ہے کہ شریف خاندان میں کیا کوئی بغاوت تک پہنچ جائے گا؟ تو مجھے اس کا امکان نظر نہیں آتا کیونکہ فرض کریں کہ اگر ایسا ہو جائے کہ شہباز شریف اور ان کا خاندان سیاست کو بھی رکھیں اورکہیں کہ بعد میں بھائی کو فائدہ بھی دے دیں گے تو ساری تبدیلی کیا اس لیے ہوئی ہے کہ شہباز شریف کو آگے لایا جائے؟ انہوں نے کہا کہ اس وقت دونوں وہی کردار نبھا رہے ہیں جس کی ان سے توقع ہے۔ سہیل وڑائچ نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/10/2017 - 11:43:41

اپنی رائے کا اظہار کریں