علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 11:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیوسٹی نے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا جس کی تفصیلات ویب سائٹ پر فراہم کردی گئی ہیں۔ٹسٹ31 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ میں شمولیت کے لئے اُمیدواروں کو کا لیٹر بھی ارسال کر دئیے گئے ہیں، جن امیدواروں کو اب تک کال لیٹرز موصول نہ ہوئے ہوں انہیں چاہئیے کہ وہ اپنے قریبی علاقائی دفتر سے رجوع کریں ، جن اُمیدواروں کویونیورسٹی کے ارسال کردہ خطوط موصول ہوچکے ہوں انہیں ہدایت ہے کہ وہ خط میں دئیے گئے مقام پر ٹیسٹ کے لئے پہنچیں۔ایسے اُمیدوار جو داخلہ کے اہل ہیں لیکن اُنہیںانٹری ٹیسٹ میں شمولیت کے لئے خطوط نہ ملے ہوں ، انہیں چاہئیے کہ وہ بھی ٹیسٹ کے لئے مقررہ تاریخ اور وقت پر اپنے قریبی امتحانی مرکز میں پہنچ جائیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کی گئی فہرستوں میں نام شامل ہونے پر اُنہیں ٹیسٹ میں شمولیت کی اجازت دے دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :