جب منگیتر نے بد سلوکی کی تو میری مدد کسی بھی خاتون نہیں کی‘اداکارہ لنڈسے لوہان

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 11:41

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء)ہولی وڈ اداکارہ و گلوکارہ لِنڈِسے لوہان نے کہا ہے کہ جب ان کے منگیتر نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی تو ان کے حق کیلئے کسی ایک خاتون نے بھی آواز نہیں اٹھائی۔خیال رہے کہ 31 سالہ اداکارہ لِنڈِسے لوہان اورروسی نژاد برطانوی ارب پتی کاروباری شخص ایگور ترابسوو کے درمیان 2015 کے بعد قربتوں کی خبریں آئی تھیں۔

22 سالہ ایگور ترابسوو اور لِنڈِسے لوہان کے درمیان لندن میں پہلی ملاقات ہوئی جس کے بعد دنوں میں قربتیں بڑھیںاور خبریں تھیں کہ دونوں نے منگنی بھی کرلی ،ْجو زیادہ کامیاب نہ ہوسکی۔لِنڈِسے لوہان اور ایگور ترابسوو کی خبریں کافی عرصے تک میڈیا کی زینت بنی رہیں۔اب ہولی وڈ کی کئی اداکارائیں یا پھر امریکا و برطانیہ کی دیگر خواتین ہولی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کی جانب سے خواتین کو مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف بول رہی ہیں تو لِنڈِسے لوہان نے شکایت کی کہ جب ان کے ساتھ ظلم ہو رہا تھا تو اس کی کسی خاتون نے مدد نہیں کی۔

(جاری ہے)

لِنڈِسے لوہان نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک شیئر تصویر کی جس میں انہوں نے شکایت کی کہ جب وہ اپنے منگیتر ایگور ترابسوو کی جانب سے بدسلوکی کا نشانہ بنیں تو کسی امریکی خاتون نے ان کی مدد نہیں کی۔لِنڈِسے لوہان کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر کسی پر کوئی فرق نہیں پڑاانہوں نے اپنی پوسٹ میں ان کے معاملے پر آواز نہ اٹھانے والی خواتین کو نام نہاد بھی کہا۔لِنڈسے لوہان نے جس انسٹاگرام پوسٹ پر یہ باتیں لکھیں تھی ،ْ اب اس کو اپڈیٹ کرکے مختصر کردیا گیا ہے