پرڈیوسر شیلندر سنگھ کی فلم سے اکشے کمار آئوٹ ،ْ رنویر نے جگہ لے لی

شیر سنگھ کیلئے رنویر سنگھ پہلی پسند تھے ،ْپروڈیوسٹر کی گفتگو

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 11:41

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) بالی ووڈ ادا کار اکشے کمار کی فلم ’نمستے لندن‘ کے سیکوئل میں جہاں ان کی جگہ ارجن کپور نے لے لی وہیں اب انہیں ایک اور فلم کے سیکوئل سے بھی نکال دیا گیا۔اکشے کمار کی 2008 میں آنے والی ایکشن رومانٹک کامیڈی فلم ’سنگھ از کنگ‘ کے سیکوئل میں نہ صرف کھلاڑی ہیرو کی جگہ رنویر سنگھ کو کاسٹ کرلیا گیا بلکہ فلم کا نام بھی تبدیل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پروڈیوسر شیلندر سنگھ نے نہ صرف فلم کا نام ’سنگھ از کنگ‘ سے تبدیل کرکے ’شیر سنگھ‘ کردیابلکہ اس میں اکشے کمار کی جگہ رنویر سنگھ کو بھی کاسٹ کرلیا۔انہوں نے فلم کا نام تبدیل کرنے کے حوالے سے وضاحت کی کہ شیر سنگھ پہلے کے مقابلے بہتر نام ہے اور امید ہے کہ وہ اس نام سے بولی وڈ میں ایک طاقتور اور جاندار کردار متعارف کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شیر سنگھ کے حوالے سے بتایا کہ اگرچہ وہ فلم میں سپر پاور انسان نہیں ہوگالیکن وہ غیر معمولی انسان ضرور ہوگا۔شیلندر سنگھ نے بتایا کہ شیر سنگھ‘ کے لیے رنویر سنگھ ان کی پہلی پسند تھے اور انہیں یقین ہے کہ وہ اجے دیوگن اور اکشے کمار کی طرح بولی وڈ کے نئے سردار بننے میں کامیاب ہوجائیں گے۔شیر سنگھ کی دیگر کاسٹ اور شوٹنگ سے متعلق ابھی کچھ واضح نہیں ۔

واضح رہے کہ اکشے کمار کی ہی 2015 میں آنے والی ’سنگھ از بلنگ‘ کو ’سنگھ از کنگ‘ کا سیکوئل سمجھا جاتا ہے تاہم وہ فلم اس کا سیکوئل نہیں بلکہ ایک کورین فلم کا ہندی ریمیک ہے۔اکشے کمار کی ہی 2007 میں آنے والی فلم ’نمستے لندن‘ کے آنے والے سیکوئل ’نمستے انگلینڈ‘ میں ان کی جگہ ارجن کپور ایکشن میں نظر آئیں گے ،ْاس سے قبل 2007 میں ہی اکشے کمار کی آنے والی فلم ’ویلکم‘ کے 2015 میں آنے والے سیکوئل ’ویلکم بیک‘ میں بھی ان کی جگہ جوہن ابراہم نے لی تھی۔’ہاؤس فل‘ اور ’ہیرا پھیری‘ سیریز کی آنے والی فلموں میں بھی اکشے کمار نظر نہیں آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :