ویرات کوہلی اور انوشکا کے شادی کے وعدے ،ْویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کسی اور کی شادی میں دولہا اور دلہن کے لباس میں ایک دوسرے سے پیار بھری باتیں کررہے تھے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 11:41

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی اور بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کے درمیان محبتوں کے چرچے تو کافی عرصے سے جاری ہیں اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا بھی گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک منٹ 30 سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے ایک دوسرے سے ہمشیہ محبت کرتے رہنے ،ْایک دوسرے کا خیال رکھنے ،ْایک دوسرے کیلئے ہمیشہ صحت مند رہنے اور ایک دوسرے کیلئے کھانا تیار کرنے جیسے وعدے کیے۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو کسی اور کی شادی تقریب میں دولہا اور دلہن کے لباس میں ایک دوسرے سے یہ وعدے کرتے ہوئے دیکھا گیا لیکن پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ،ْدراصل دونوں نے یہ وعدے ایک اشتہار میں ایک دوسرے سے کیے۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے شادی کے ملبوسات تیار کرنے والے بھارتی ویڈنگ برانڈ ’مانیور موہے‘ کی تشہیری ویڈیو میں ایک دوسرے سے یہ وعدے کیے لیکن ان دونوں کے شائقین ویڈیو میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو دولہا، دلہن کے لباس میں دیکھ کر اتنے دیوانے ہوگئے کہ ان کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔

کئی مداحوں نے انہیں خوبصورت اور رومانوی ترین جوڑا قرار دیا تو کئی نے ان دونوں سے حقیقت میں بھی شادی کرنے کی فرمائش کرڈالی۔ویرات کوہلی اور انوشکا شرما مداحوں کی غلطی سے میاں بیوی بننے کے بعد اشتہار میں بھی جوڑے کی صورت میں نظر آئے اب دیکھنا دونوں حقیقی زندگی میں کب سات پھیرے لیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :