ویڈیو گیم دی اسٹار وارز بیٹل فیلڈ ٹوکا ٹریلر جاری

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 11:41

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء)نئی ویڈیو گیم دی اسٹار وارز؛ بیٹل فیلڈIIمتعارف کر دی گئی ہے جس کا ٹریلر بھی منظرِ عام پر آگیا ہے۔امریکی یڈیو گیم ڈویلپرزپنڈامیک اسٹوڈیوزکی تیار کردہ یہ ویڈیوگیم اسٹار وارز کے روایتی کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو جدید روبوٹس اور اڑن طشتریوں پرسوار ہوکر نئے خلائی مشنز پر روانہ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

نئی دنیا کو کھوجنے کیلئے مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے جدید ہتھیاروں سے لیس ان جانبازوں کو خطرناک خلائی دشمنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سنسنی اور تھرل پر مبنی اس ویڈیوگیم میں کئی نئے اور خطرناک مِشن متعارف کروائے گئے ہیں جو نشانے بازی اور ایکشن کے شوقین افراد کو اگلے لیول تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔طاقتور ہتھیاروں سے اپنے حریف کو پچھاڑتے فائیٹرزکے گرد گھومتی یہ ویڈیو گیم خصوصی طور پرپلے اسٹیشن فور،پلے اسٹیشن ٹو،مائیکرو سوفٹ ونڈوزاورایکس باکس کیلئے موزوں ہے جورواں سال 17نومبرکولانچ کر دی جائیگی۔