کیٹی پیری کانسرٹ کے دوران کئی فٹ بلندی پر پھنس گئیں

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 11:41

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) امریکہ میں اداکارہ کیٹی پیری کے کانسرٹ میں ہزاروں افراد پہنچے اور تمام تر تیاریوں کے باوجود کیٹی کو ایک گیر متوقع واعہ کا سامنا کرناپڑ گیا جب ان کی اینٹری کے منفرد اندازنے انہیں مشکل میں ڈال دیا۔

(جاری ہے)

کانسرٹ کے دوران اسٹیج کوخلاء کی تھیم سے سجایا گیا تھا جہاں سے سیارے کی شکل کے ایک پلیٹ فارم کی مدد سے کیٹی کواسٹیج پر اترنا تھا تاہم پلیٹ فارم کئی فٹ بلندی پر ہی پھنس گیا اور کیٹی ہوا میں لٹکی رہ گئیں۔پھر انتظامیہ نے انہیں مداحوں کے کرائوڈ میں اترنے کا اشارہ دیا اور کیٹی نے شائقین پر کود کر اس مشکل سے نجات حاصل کی ۔