سیکرٹ سپر اسٹار ریلیز کے پہلے روز بھی خاص بزنس نہ کرپائی ،ْ صرف پانچ کروڑ روپے کا بزنس کیا

فلم میں عامر خان کے علاوہ فلم دنگل سے کامیابیاں حاصل کرنیوالی اداکارہ زائرہ وسیم بھی مرکزی کردار اداکر رہی ہیں ،ْرپورٹ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 11:41

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) بالی ووڈ اداکار عامر خان کی نئی بالی ووڈ فلم سیکرٹ سپر اسٹاراپنے ریلیز کے پہلے روز خا ص بزنس نہیں کر پائی ہے اور فلم نے ابتک صرف 5کروڑ روپے کا بزنس ہی کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلے دن کوئی خاص بزنس نہ کرنے کی وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہے کہ فلم دیوالی کے موقع پر ریلیز کی گئی ہے تو شائقین اس موقع پر تھیٹر جانے سے زیادہ اپنے رشتے داروں ،دوستوں اور عزیزو اقارب کے ساتھ دیوالی منانے کو ترجیح دیتے ہیں تاہم امید ہے کہ یہ فلم مستقبل میں اچھا بزنس کریگی۔

اس فلم میں عامر خان کے علاوہ فلم دنگل سے کامیابیاں حاصل کرنیوالی اداکارہ زائرہ وسیم بھی مرکزی کردار اداکر رہی ہیں۔اس میوزیکل ڈرامہ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو گلوکارہ بن کر اپنی آواز دوسروں تک پہنچانے کی خواہش رکھتی ہے۔عامر خان اور ان کی بیوی کرن رائو کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کاسٹ میں زائرہ کے علاوہ مہر وی آئی جے،راج ارجن،ترتھ شرما،کبیر شیخ،فرخ جعفر اور خود عامر خان بھی شامل ہیں۔واضح رہے یہ فلم دوروز قبل سے سنیما گھروں میں ریلیز کی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :