فلم آئی ٹونیا کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری

اسپورٹس فلم رواں سال 8دسمبرکو سنیماگھروں میں دھوم مچائے گی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 11:41

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) حقیقی واقعات کے گرد گھومتی ہالی وڈ کی نئی اسپورٹس کامیڈی فلم آئی ٹونیاکا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ہدایتکار کریگ گیلسپی کی یہ ڈرامہ فلم سابق امریکی فیگر اسکیٹرکی زندگی کی عکاسی کر رہی ہے جس میں مرکزی کردار معروف ہالی وڈ د اداکارہ مارگٹروبی نبھا رہی ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ابیسٹیئن اسٹین،پال والٹر،ایلیسن جینی،کیٹلین کارور،بوبی کیناویل اورجولیانے نکولسن سمیت کئی فنکار ہام کرداروں ممیں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیون راجرز اوربرائن اکرلے کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں 1994میں امریکی نیشنل فیگر اسکیٹنگ چمپئن شپ کے دوران پیش آنیو الے واقعات دکھائے گئے ہیں جب فیگر اسکیٹنگ کی کھلاڑی چمپئن شپ جیتنے کے لئے طرح طرح کے حربے استعمال کرتی ہیں اور مدِ مقابل خاتون اسکیٹر ز کی ٹانگ تڑوانے کیلئے ایک شخص کو ہائر کر لیتی ہیں تاہم حقیقت آشکار ہونے پر ٹونیا ہارڈنگ کا کیریئر فیگر اسکیٹنگ میں ختم ہو جاتا ہے ۔ڈرامے اور کامیڈی سے بھرپور یہ اسپورٹس فلم رواں سال 8دسمبرکو سنیماگھروں میں دھوم مچائے گی ۔

متعلقہ عنوان :