ماورہ حسین نے ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ سائن کر لی

فلم کی کاسٹ میں اداکار ہمایوں سعید،احمد علی بٹ اور واسع چوہدری بھی شامل ماورہ حسین فلم میں ہمایوں سعید کی جوڑی دار کا کردار ادا کریں گی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 11:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) ڈراموں کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کا جادو جگانے والی ماورہ حسین نے پہلی پاکستانی فلم سائن کر لی ہے۔ماورہ حسین نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ڈراموں سے کیا جس کے بعد انہوں نے پڑوسی ملک بھارت میں فلم صنم تیری قسم کے ذریعے قدم رکھا۔اطلاعات ہیں کہ ماورہ نے پاکستانی فلم جوانی پھر نہیں آنی کے سیکوئل میں کام کرنے کیلئے حامی بھر لی ہے۔

(جاری ہے)

اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو جوانی پھر نہیں آنی 2 ان کی پہلی پاکستانی فلم ہو گی۔جوانی پھر نہیں آنی 2 کی کاسٹ میں گزشتہ فلم کی نسبت کافی تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ گزشتہ دنوں فلم میں اداکار حمزہ علی عباسی کی جگہ فہد مصطفی کو کاسٹ کیا گیا جبکہ اداکارہ عائشہ خان کی جگہ سائرہ شہروز کام کریں گی۔فلم کی کاسٹ میں اداکار ہمایوں سعید،احمد علی بٹ اور واسع چوہدری بھی شامل ہیں۔ ممکنہ طور پر ماورہ حسین فلم میں ہمایوں سعید کی جوڑی دار کا کردار ادا کریں گی۔فلم کی کہانی 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم کی طرح 4 دوستوں پر مبنی ہے اور اس کی شوٹنگ کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :