پاکستانی فلم ارتھ ٹو‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 11:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستانی اداکار شان کی آنے والی فلم ’ارتھ ٹو‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ارتھ ٹو‘ میں شان، ہمایوں سعید، محب مرزا، حمیمہ ملک اور عظمی حسن سمیت دیگر کاسٹ شامل ہے۔

(جاری ہے)

تین منٹ کے ٹریلر کو دیکھ کر فلم کی کہانی کو سمجھنا ممکن نہیں ،ْ تاہم اندازا ہوتا ہے کہ فلم میں جذبات اور رومانس کا کردار زیادہ ہے۔فلم میں شان ایک گلوکار، حمیمہ ملک سپر ماڈل ،ْ عظمیٰ حسن لکھاری اور محب مرزا فلم ساز کے کردار میں نظر آئیں گے۔ارتھ ٹو کی ہدایات اداکار شان کر یں گے جبکہ اس کے پروڈیوسر فرحاد ہمایوں ہوں گے۔فلم کی شوٹنگ 2014 سے جاری تھی جبکہ فلم 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :