جولیا رابرٹس کی ڈرامہ فلم’ونڈر‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

فلم 17نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 11:41

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء)ہالی وڈ کی اداکارہ جولیا رابرٹس کی نئی ڈرامہ فلم ونڈرکا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسٹیفن چبوسکی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی اس ہی نام کے بیسٹ سیلنگ ناول پر مبنی ہے جو ایک ایسے بچے کے گرد گھوم رہی ہے جس کا چہرہ پیدائشی طور پر دوسرے بچوں سے الگ ہوتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں جولیا رابرٹس کے علاوہ جیکب ٹریمبلے،اوون ولسن،مینڈی پیٹنکن،سونیا براگا،ڈینیل روز اور برائس گھیسر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم 17نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔