ْ فلم انڈسٹری میں آنے کے بعد کئی قریبی رشتے کھوئے اور کچھ رشتے مضبوط ہوئے ،ْ ڈپیکا پڈکون

ابھی تک مجھے مسٹر رائٹ نہیں ملا ،ْ کامیابیوں کی بلندی پر ہوں تو جیون ساتھی ملنا بہت مشکل ہوتا ہے ،ْ انٹرو یو

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 11:41

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) بالی ووڈ ادا کارہ ڈپیکا پڈکون نے کہاہے کہ فلم انڈسٹری میں آنے کے بعد کئی قریبی رشتے کھوئے ہیں اور کچھ رشتے مزید مضبوط ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ڈپیکا پڈکون نے بالی ووڈ میں نو سال کی کامیابی کے اپنے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ اس دوران انھوں کئی قریبی رشتے کھوئے ہیں اور کچھ رشتے مزید مظبوط ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر آپ کامیابیوں کی بلندی پر ہوں تو ایسے جیون ساتھی کا ملنا بہت مشکل ہوتا ہے جو آپ کی کامیابی کو ہینڈل کر سکے اور اسے سمجھ سکے۔ دپیکا نے کہا کہ جب آپ بلندی پر ہوں تو آپ کے رومینٹک رشتے پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہو جاتے ہیں۔ دپیکا نے اعتراف کیا کہ انھیں ابھی تک ان کا مسٹر رائٹ نہیں ملا۔

متعلقہ عنوان :