لائیو شو میں مائنس نواز شریف کے ذکر پر رانا ثنا اللہ کی عجیب منطق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 اکتوبر 2017 11:06

لائیو شو میں مائنس نواز شریف کے ذکر پر رانا ثنا اللہ کی عجیب منطق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اکتوبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں مسلم لیگ ن میں مائنس نواز شریف سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مائنس نواز شریف کی کسی کی خواہش پوری نہیں ہو گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ایک سیاسی جماعت ہےاور ایک سیاسی جماعت میں تمام ممبران اور رہنماؤں کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہونا چاہئیے۔

(جاری ہے)

ن لیگ کے رہنما بھی نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں اور پارٹی کی اکثریت میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن دیکھ لیں کہ میاں نواز شریف پر اللہ اور بیس کروڑ عوام کا کتنا کرم ہے کہ اپوزیشن بھی میاں نواز شریف ہے، حکومت بھی میاں نواز شریف ہے اور اگر کسی لیڈر کو ٹیک آور کرنے کا کہا جا رہا ہے تو شہباز شریف کا نام لیا جا رہا ہے مطلب کہ ہر طرف نواز شریف ہی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے  اپنی عجیب منطق پیش کرتے ہوئے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: