سول ہسپتال تاندیانوالہ کے ٖڈاکٹروں نے حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار کر دیا ، خاتون نے ایمبو لینس میں بچے کو جنم دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 21 اکتوبر 2017 10:59

سول ہسپتال تاندیانوالہ کے ٖڈاکٹروں نے حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار ..
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21اکتوبر 2017): سول ہسپتال تاندیانوالہ کے ٖڈاکٹروں نے حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار کر دیا ، خاتون نے ایمبو لینس میں بچے کو جنم دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے نواحی علاقے تاندیانوالہ میں پیش آیا جہاں حاملہ خاتون کو سول ہسپتال تاندیانوالہ لایا گیا مگر ہسپتال کی انتظامیہ نے خاتون کو داخل کرنے سے انکار کر دیا جس پر خاتون نے ایمبولینس ہی میں بچے کو جنم دے دیا ۔

متاثرہ خاندان ہسپتال انتظامیہ کے اس رویے پر بے حد نالاں تھا اور انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعہ کے ذمہ داران کو سخت سزا دیں ۔یاد رہے کہ 5روز میں اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے جس میں خاتون نے ہسپتال میں داخل کیے جانے کے انکار پر نامناسب حالات میں بچے کو جنم دیا ہے ۔