کراچی میں سعودی قونصل جنرل عبداللہ عبدل انتقال کر گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 21 اکتوبر 2017 10:50

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21اکتوبر 2017):کراچی میں سعودی قونصلیٹ میں تعینات سعودی قونصل جنرل عبداللہ عبدل انتقال کر گئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں موجود سعودی قونصلیٹ میں تعینات قونصل جنرل عبداللہ عبدل کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر کراچی کے کلفٹن ہسپتال میں منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہسپتال منتقل کرتے ہی ان کی حالت اور بگڑ گئی اور وہ حرکت قلب ہو جانے کے باعث انتقال کر گئے ۔سعودی قونصل جنرل کی میت سعودی عرب روانہ کی جائے گی جہاں انکی آخری رسومات ادا کی جائیں گی ۔