فرانس ،شام کے بعض علاقوں کی تعمیر نو کے لیے 15 ملین یورو امداد کا اعلان

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 09:40

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) فرانس نے جنگ زدہ ملک شام کے بعض علاقوں کی تعمیر نو کے لیے 15 ملین یورو سے زائد کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ امداد اٴْن علاقوں کے لیے مختص ہو گی، جن پر سے داعش تنظیم کا قبضہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے اپنی عسکری مہم کے دوران حاصل کیا ہے۔ اس عسکری تنظیم کو امریکی حمایت حاصل ہے اور یہ شامی کردوں اور عرب قبائل کے افراد پر مشتمل ہے۔ اس امداد کا اعلان فرانسیسی وزیر خارجہ نے کیا۔ امداد کے اعلان میں بتایا گیا کہ یہ رقم بارودی سرنگیں ختم کرنے، خوراک اور بے دخل افراد کی دوبارہ بحالی کے لیے وقف ہو گی۔

متعلقہ عنوان :