بھارت کو دنیا کا آلودہ ترین ملک قرار دیدیا گیا، 2015ء میں ماحولیاتی آلودگی سے 25 لاکھ ہلاکتیں

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 01:50

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ماحولیاتی آلودگی کے اعتبار سے بھارت کو دنیا کا آلودہ ترین ملک قرار دیدیا گیا۔ آلودگی کے حوالے سے برطانوی ادارے لینٹ میڈیکل جرنل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2015ء میں دنیا بھر میں 90 لاکھ افراد ماحولیاتی آلودگی کے باعث ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

آلودگی سے ہلاک ہونے والوں کی فہرست میں بھارت کا پہلا نمبر ہے جہاں 2015ء میں 25 لاکھ افراد ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے زندہ رہنے کا حق کھو بیٹھے۔

متعلقہ عنوان :