شمالی کوریا کو دیوار کے ساتھ لگانے کے خوفناک نتائج سامنے آئیں گے، پیوٹن

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 01:50

سوچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو دیوار کے ساتھ لگانے کے خوفناک نتائج سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

سوچی میں سکالرز اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی صدرنے شمالی کوریا کے جوہری تجربات کی مذمت کی۔ انہوں نے امریکہ اور شمالی کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کو معاملات طے کرنے کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں۔

متعلقہ عنوان :