فرانس نے جنگ زدہ ملک شام کے بعض علاقوں کی تعمیر نو کے لیے 15 ملین یورو سے زائد کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 00:40

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) فرانس نے جنگ زدہ ملک شام کے بعض علاقوں کی تعمیر نو کے لیے 15 ملین یورو سے زائد کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ امداد اٴْن علاقوں کے لیے مختص ہو گی جن پر سے جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا قبضہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے اپنی عسکری مہم کے دوران حاصل کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس عسکری تنظیم کو امریکی حمایت حاصل ہے اور یہ شامی کردوں اور سنی عرب قبائل کے افراد پر مشتمل ہے۔ اس امداد کا اعلان فرانسیسی وزیر خارجہ نے کیا۔ امداد کے اعلان میں بتایا گیا کہ یہ بارودی سرنگیں ختم کرنے، خوراک اور بے دخل افراد کی دوبارہ بحالی کے لیے وقف ہو گی۔

متعلقہ عنوان :