افریقی ملک مڈغاسکر میں طاعون کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 94 تک پہنچ گئی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 00:40

انتاناناریو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) افریقی ملک مڈغاسکر میں طاعون کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 94 تک پہنچ گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے صحت کے ادارے سے منسلک افریقی ہنگامی صورت حال کی سربراہ ڈاکٹر ابراہیما سوکو فال کے مطابق اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 1150 سے تجاوز کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سوکو فال نے تصدیق کی ہے کہ بین الاقوامی ایجنسیوں کی جانب سے طاعون کی وبا پر قابو پانے کے لیے طاقتور اینٹی بائیوٹک ادویات کی ترسیل جاری ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے عالمی سطح پر طاعون کی وبا کے پھیلنے کا انتہائی کم خطرہ ظاہر کیا ہے۔